سندھ بلڈنگ، ناجائز عمارتوں کی تعمیر میں بلڈر ثاقب بن رؤف کو چھوٹ
ویب ڈیسک
هفته, ۱ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
غیرقانونی تعمیرات میں بلڈر ثاقب بن روف کو ڈائریکٹر جنرل کی کھلم کھلا سرپرستی عیاں ہوگئی ،نقشہ منظوری کے بغیر ناقص میٹریل سے خطرناک عمارتوں کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، عدالتی حکم کے برخلاف ہونے والی تعمیرات کی رکھوالی خود سندھ بلڈنگ افسران کرنے لگے ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر علی اسد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسدخان کو بلڈر ثاقب کے تعمیراتی منصوبوں کا رکھوالا بنا دیا گیا ہے ، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات دھڑلے سے کروائی جارہی ہے ، اس وقت بھی ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد 3C پلاٹ 1/4 ، 1/14ناقص تعمیرخلاف ضابطہ جاری ہیں ، جس کے عوض ڈی جی سسٹم کو خطیررقم حاصل ہوئی ہے ۔