تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری
ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
گزشتہ سال نومبر میں تیزاب پھینکنے کے الزام کے حوالے سے سابق وفاقی حکومت کے مشیر شہزاد اکبر نے حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر لی۔شہزاد اکبر نے قانونی کارروائی کی کاپی لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو بھجوا دی۔شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پاکستان کا ہاتھ تھا۔مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔شہزاد اکبر پر گزشتہ سال 26 نومبر کو ان کے گھر کے دروازے پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔شہزاد اکبر کے مطابق چشمہ پہننے کے سبب ان کی آنکھ بچی ورنہ بینائی ضائع ہو جاتی۔شہزاد اکبر کے مطابق واقعہ بچے کے سامنے پیش آیا جس سے وہ خوفزدہ اور نفسیاتی طور پر زخمی ہے ۔شہزاد اکبر کے مطابق اکتوبر 2023ء میں پاکستان ہائی کمیشن ان کے گھر کا پتہ جاننے کی کوشش کر رہا تھا۔