میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے افغان باشندوں کا انخلا چیلنج سے کم نہیں

کراچی سے افغان باشندوں کا انخلا چیلنج سے کم نہیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک بھر کی طرح کراچی سے بھی افغان باشندوں کا انخلا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ۔ کراچی میں لاتعداد افغان باشندے ڈی ایم سیز کی گاڑیاں ۔ چنگچی رکشے اور کباڑ کی دکانیں چلاتے ہوئے ۔ جبکہ شہری ان کی شکایات کرتے نظر آرہے ہیں۔گھروں اور گلیوں سے کچرا اٹھانے والے ہوں یا شہر بھر میں منظم کباڑ کا کاروبار۔ کراچی میں ہر طرف افغان باشندوں کی بھرمار نظر آتی ہے ۔ کراچی میں چند برسوں کے دوران افغان باشندوں کی کباڑ کی دکانوں میں حیران کن اضافے کو بھی شہری مشکوک قرار دے رہے ہیں۔ کراچی کی بیشتر یوسیز میں خاکروب کی جگہ اففان باشندوں سے کام چلایا جارہا ہے ۔ کسی شناخت کے بغیر گلی محلوں سے کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ چنگچی رکشوں میں بھی افغان ڈرائیورز عام نظر آتے ہیں۔ایپکس کمیٹی نے یکم نومبر کے بعد غیرملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دیا ہے ۔ تاہم کراچی میں بسے ہزاروں افغان باشندوں کا انخلا سیکیورٹی اداروں کے لیے ایک چیلنج ثابت ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں