معدنیات کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے کا منصوبہ ، عبدالمالک پر نوازشات
شیئر کریں
(رپورٹ: مسرور کھوڑو) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں منیجنگ ڈائریکٹر عمران عباسی کا گٹھ جوڑ اور من پسندی کا راج برقرار ہے، ہیڈ آف آدہی فیلڈ، ڈھوک سلطان فیلڈ، پارٹنرس آف آپریٹڈ عبدالمالک کو ہیڈ آف بولان مائننگ انٹرپرائزز کا اضافی چارج بھی سپرد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق قدرتی گیس کی فراہمی کے متعلق کام کرنے والے ادارے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں من پسند افسران کو نوازا جانے لگا ہے، ذرائع کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر پی پی ایل عمران عباسی نے قائم کردہ اپنے گٹھ جوڑ کے تحت چیف افسر سکندر میمن کے قریبی دوست عبدالمالک کو ہیڈ آف بولان مائننگ انٹر پرائزز کا اضافی چارج دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جو کہ ان کے پاس یہ چوتھا عہدہ ہے، قیمتی معدنیات میں خرد برد اور کوڑیوں کے مول پر فروخت کرنے کے لیے من پسند افسران کو اہم عہدے دیے جا رہے ہیں، جبکہ قیمتی معدنیات میں خرد برد اور غیر قانونی امور پر اعتراض اٹھانے والے باصلاحیت و سینئر افسران کو اہم عہدوں سے ہٹایا جا رہا ہے یا انہیں نوکری جبری استعفیٰٰ لیا جا رہا ہے، اسی ضمن میں مینیجنگ ڈائریکٹر پی پی ایل عمران عباسی سے موقف لینے کے لیے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن جواب موصول نہ ہو سکا۔