جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، داماد سمیت گھر کے ملازمین گرفتار
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
ملتان میں پولیس نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر داماد سمیت گھر کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ان کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی امیدوار اور ان کے گھر کے ملازمین کو گرفتار کر لیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، خواتین پر بھی تشدد کیا۔جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی۔