میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل فلسطین تنازع کا تصفیہ اولین ترجیح ہو گا، چینی مندوب

اسرائیل فلسطین تنازع کا تصفیہ اولین ترجیح ہو گا، چینی مندوب

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چین نے نومبر کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ اس مدت کے دوران اسرائیل فلسطین تنازع کا تصفیہ چین اور پوری سلامتی کونسل کی اولین ترجیح ہو گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے سفیر ژانگ جن نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماری صدارت کی مدت کے دوران پوری سلامتی کونسل کی اولین ترجیح غزہ کے تنازع کو حل کرنا ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق چین کے سفیر ژانگ جن نے کہا کہ یہ مسئلہ گزشتہ چند ہفتوں سے کونسل کی توجہ کا مرکز ہے اور بحیثیت صدر کونسل کی دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ چینی صدارت کی توجہ کا مرکز بھی ہے ۔ چینی سفارت کار نے کہا کہ افغانستان، بوسنیا اور ہرزیگوینا، لیبیا اور صومالیہ پر پابندیوں میں توسیع کا معاملہ بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ ژانگ جن نے کہا کہ ہم یوکرین کی صورتحال پر بھی توجہ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کام کو نہ صرف پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کی بنیاد پر کرے گا بلکہ بین الاقوامی صورتحال کو بھی مد نظر رکھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں