میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تربت میں دہشت گردی4مزدور،ایک پولیس اہلکار جاں بحق

تربت میں دہشت گردی4مزدور،ایک پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے چار مزدور اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، مزدورں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار مزدور اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ سے ہے اور جاں بحق پولیس اہلکار کا تعلق تربت کے علاقے نودز سے ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیں، پولیس کی ٹیم نے جائے وقوع پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں