شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اجراء: سندھ حکومت اور شرمیلا فاروقی کو دوبارہ نوٹس
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کے اجراء پر سندھ حکومت اور شرمیلا فاروقی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جامعہ کراچی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 2014 سے 2019 تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی نے 29 اگست 2023 کو شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کے پاس 2014 سے 2019 تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ وکیل نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کو سیاسی بنیادوں پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی ہے، عدالت شرمیلا فاروقی کی پی ایچ ڈی کی ڈگری منسوخ کرنے کا حکم دے، بعد ازاں عدالت نے شرمیلا فاروقی اور سندھ حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔