میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی اے، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کے عہدے سے لئیق احمد فارغ

ایم ڈی اے، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کے عہدے سے لئیق احمد فارغ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: باسط علی) ایم ڈی اے کے پانچ عہدے رکھنے والے لئیق احمد کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سے ہٹا دیا گیا۔ واضح رہے کہ ان کے پاس ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل اور انچارج مینٹیننس سیل اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ، شاہ لطیف ، ٹیسر ٹاؤن نیوملیر ایندماسٹر پلاننگ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے بھی ہیں۔ یہ اہم ترین اور منفعت بخش مناصب لئیق احمد کو اس وجہ سے ملے ہیںکیونکہ موصوف ایم ڈی اے میں سسٹم مافیا کے کارندے ہیں اور ایم ڈی اے کا سسٹم حاجی علی حسن زرداری، محمد علی شیخ اور ایک سابق میڈیا پرسن کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ یہ پورا سسٹم مخصوص سیاسی سرپرستی میں ایم ڈی اے سے اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے اور روزانہ کی بنیاد پر زمینوں پر قبضوں سے لے کر جعلی الاٹمنٹ اور جعلی منسوخیوں سے پیسے کھڑے کرتا ہے ۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سے لئیق احمد کو فارغ کرنے کا سبب یہ ہے کہ اس عہدے کے لیے ٹاؤن پلانر کی ڈگری ہونا ضروری ہے۔ مگر لئیق احمد صرف ایک ڈپلومہ ہولڈر ہے، مگر اسے اس منصب پر سسٹم نے اپنے مال بناؤ پروگرام کے تحت قواعد کے برخلاف بٹھا دیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لئیق احمد کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے جو خط سامنے آیا ہے، اُس پر عرفان بیگ کے دستخط ہے جو خود بھی ڈی ایم سی ساؤتھ کا ایک پانچ گریڈ کا میل ویکسینٹر ہے جبکہ لئیق احمد اٹھارہ گریڈ کا افسر ہے۔ متعلقہ حلقوں میں اس تماشے پر لوگ ہکا بکا ہے کہ یہ سارے کھیل ایم ڈی اے میں ہی ہوسکتے ہیں جہاں سسٹم کے کارندے ہر معاملے سے بے پروا ہو کر کبھی کوئی بھی قدم اُٹھا لیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں