میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آبادہائیکورٹ: صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب

اسلام آبادہائیکورٹ: صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب

جرات ڈیسک
منگل, ۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی اسلام آباد پولیس سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے صداقت عباسی کے مبینہ گمشدگی کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس نے عدالتی حکم پر رپورٹ کراتے ہوئے بتایا کہ صداقت عباسی اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں۔پولیس نے بتایا کہ صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا ہے۔عدالت نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ معاملے پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ معلومات کی جائیں صداقت عباسی ان وزارتوں کے ماتحت اداروں کی تحویل میں تو نہیں، ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی تحقیقات کے لئے سینئر آفیسر کو تعینات کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں