ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار رضاکار متحرک کر دیے
شیئر کریں
جلد دنیا امریکیوں کو شکست کے ساتھ اس خطے سے نکلتے ہوئے دیکھے گی، منتظمین
ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ 13 ہزار جان نثار متحرک کردئیے۔ تہران میں امام حسین اسکوائر سے انقلاب اسکوائر تک بڑا جلوس نکالا گیا، جس میںجان فدا مہم کی جنگی بٹالینز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق جان فدا مہم کا مقصد ایران کی پائیدار سیکیورٹی کے قیام میں مدد، عوامی طاقت کا مظاہرہ اور ملک دشمنوں کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف مزاحمت مضبوط بنانا ہے۔ ریلی سے خطاب میں بسیج تنظیم کے سربراہ حسین طائب نے جان فدا مہم کو دنیا کی جنگی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی مہم، ایران کے جمہوری تشخص اور خطرات کے مقابل عوام کی ثابت قدمی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں دنیا امریکیوں کو شکست کے ساتھ اس خطے سے نکلتے ہوئے دیکھے گی۔


