میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیالو کمر کس لو! آئندہ بھی کامیابی تمہاری منتظر ہے،آصف زرداری

جیالو کمر کس لو! آئندہ بھی کامیابی تمہاری منتظر ہے،آصف زرداری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی درحقیقت عوام کی کامیابی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں پیپلز پارٹی کے صدر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔ انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پی پی امیدواروں اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے والے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جیالوں کی محنت اور عزم کا یہ تسلسل ملک میں عوام کی فیصلہ کن فتح کی نوید ثابت ہوگی۔آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جیالو! اب بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کمر کس لو، اس بار بھی فتح آپ کی منتظر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے بلدیاتی مسائل کو حل کرنے اور اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں