میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی کھلاڑی پر شہید فلسطینی لڑکی کا اسٹیکر لگانے پر 11 ہزار ڈالرز جرمانہ

امریکی کھلاڑی پر شہید فلسطینی لڑکی کا اسٹیکر لگانے پر 11 ہزار ڈالرز جرمانہ

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

عزیز نے اسٹیکر چہرے پر لگایا تھا، پچھلے سیزن میں بھی فلسطین کی حمایت میں ‘اسٹاپ دی جینوسائیڈ’ کا اسٹیکر لگانے پر جرمانہ ہوچکا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکا میں رگبی کے کھلاڑی عزیز الشائر پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینی لڑکی ‘ہند رجب’ کے نام کا اسٹیکر لگانے پر 11 ہزار ڈالرز جرمانہ کردیا گیا۔عزیز نے یہ اسٹیکر اپنے چہرے پر لگایا تھا، ان پر پچھلے سیزن میں بھی فلسطین کی حمایت میں ‘اسٹاپ دی جینوسائیڈ’ کا اسٹیکر لگانے پر جرمانہ ہوچکا ہے۔ہند رجب کی شہادت اسرائیلی فوج کی ظالمانہ فائرنگ سے ہوئی تھی۔فائرنگ کی زد میں پھنسی ہند رجب کی ریسکیو اداروں کو کال پر مووی بھی بنائی جاچکی ہے۔عزیز الشائر نے ہند رجب کے نام کا اسٹیکر ہیوسٹن ٹیکسانز اور بوفیلو بلز کے میچ کے دوران لگایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں