میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی

جرات ڈیسک
هفته, ۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرہ سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی استدعا کی گئی جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹرز کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی مخالفت کی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے درخواست ضمانت پر دلائل دیے۔ ذرائع کے مطابق وکیل صفائی سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کیلئے اٹک جیل میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے، اٹک جیل جب بھی گئے تو وکلاء کو ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر اعتراض اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق سلمان صفدر نے کہا کہ اٹک جیل میں ٹرائل کے خلاف درخواست دائر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں