میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی امریکا کی غلامی نہ کرنے کے سوال پر وائٹ ہاؤس کا تبصرے سے گریز

وزیراعظم کی امریکا کی غلامی نہ کرنے کے سوال پر وائٹ ہاؤس کا تبصرے سے گریز

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غلامی نہ کرنے کے بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پر جین ساکی نے جواب دیتے ہوئے کہا سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔ امریکی صدر، وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کی درخواست کیوں نہیں لے رہے کے سوال پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ ان کے پاس فون کال کی درخواست کے حوالے سے تفصیلات نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کے حوالے سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں معید یوسف کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ امریکی صدر نے افغانستان کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو فون تک نہیں کیا تاہم بعد ازاں معید یوسف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں