میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ایمان مزاری دوبارہ گرفتار

اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ایمان مزاری دوبارہ گرفتار

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت اور اشتعال انگیزی کے کیس میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ ایمان مزار ی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت اسلام آباد پولیس جیل کے باہر موجود تھی جہاں سے پولیس نے ان کو پھر گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے فوری طور پر ایمان مزاری کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم جیل سے باہر آتے ہی پولیس انہیں لے کر روانہ ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کو تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں