میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان،سعودیہ کے ساتھ مشترکہ فلم و ڈراما بنانے کا خواہاں

پاکستان،سعودیہ کے ساتھ مشترکہ فلم و ڈراما بنانے کا خواہاں

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی خواہش ہے کہ ایک ایسا مشترکہ فلم و ڈراما پروڈکشن ادارہ بنایا جائے جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی مواد کی تیاری و ترسیل کا کام کرے ۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اگرچہ تاریخی سفارتی، سیاسی، سماجی و برادرانہ تعلقات ہیں، تاہم کچھ عرصہ قبل ہی دونوں ممالک کے درمیان ڈراموں و فلموں کے تبادلے سے متعلق ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے ۔اسی یادداشت کے تحت ہی پاکستان کے کچھ ماضی کے مقبول ڈرامے اردو میں ڈب ہوکر سعودی عرب بھجوائے گئے تھے جبکہ 2018 میں وہاں پہلی پاکستانی فلم بھی ریلیز کی گئی تھی۔اور اب حکومت پاکستان برادر ملک کے ساتھ ثقافتی تعلقات اور خصوصی طور پر فلم و ڈراما پروڈکشن کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔اس ضمن میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر ڈراما و فلم پروڈکشن کا ادارہ قائم کریں۔انہوں نے فلم و ڈرامے کو دو مختلف ممالک اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا سب سے طاقتور ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک ثقافت کی ترویج کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں