یونان کشتی حادثہ میں ملوث اہم کردار سلیم سنیارا گجرات سے گرفتار
شیئر کریں
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثہ میں ملوث اہم سرغنہ کو گرفتار کر لیا ۔ملزم محمد سلیم سنیارے کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم آصف سنیارے کا بھائی ہے۔ملزم نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے کروڑوں روپے بٹورے۔ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج تھے۔ گرفتار ملزم محمد سلیم سنیارا ہنڈی حوالہ کے ذریعے اپنے بھائی آصف سنیارے کو پیسے بھجواتا تھا۔ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے ایف آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزم کا بھائی آصف سنیارا اس وقت لیبیا میں موجود ہے۔ملزم آصف سنیارے نے لیبیا میں متعدد سیف ہائوسز بنائے ہوئے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔