میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو سارا بجٹ دھرا رہ جائے گا: شیخ رشید

آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو سارا بجٹ دھرا رہ جائے گا: شیخ رشید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 22 ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی کیسے ہو گی؟ غریبوں اور تاجروں نے بجٹ مسترد کردیا، بجٹ میں ریونیو ہدف 9200 ارب روپے رکھا گیا وہ کیسے پورا ہو گا؟ انڈسٹری چلے گی نہیں تو ایکسپورٹ بڑھے گی کیسے؟ 9 ہفتے کی حکومت کا یہ گلا گھونٹ بجٹ ہے، جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کر ے گا تو غیر ملکی سرمایہ کاری خاک آئے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی تقریر اپنی ناکامی کا اعتراف تھی، کشکول لے کر ساری دنیا میں پھرے خیرات نہیں ملی سیاسی استحکام کے بغیر بجٹ ناکام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں