میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ کے60 فی صد حصے پر کنٹرول،70 فیصد تک بڑھائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ کے60 فی صد حصے پر کنٹرول،70 فیصد تک بڑھائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، لیکن حماس تنظیم غزہ کی پٹی میں باقی نہیں رہے گی،انٹرویو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت غزہ کی پٹی کے 60 فی صد سے زائد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے، تل ابیب اپنے کنٹرول کا دائرہ کار 70 فی صد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کاٹز نے باور کرایا کہ حماس تنظیم غزہ کی پٹی میںباقی نہیں رہے گی۔ایک انٹرویو میں کاٹز نے کہاکہ غزہ میں ہماری پوزیشن انتہائی مضبوط ہے،ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، لیکن حماس تنظیم غزہ کی پٹی میں باقی نہیں رہے گی۔

انہوں نے مزید کہاہم پہلے ہی غزہ کی پٹی کے 60 فی صد سے زائد رقبے پر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں اور ہم 70 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جو علاقے حماس تنظیم کے اہم ترین گڑھ سمجھے جاتے تھے جیسے جبالیہ اور الشجاعیہ، وہاں ابپہلے جیسی کوئی صورتحال باقی نہیں رہی۔

کاٹز نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے اندر کارروائیوں کے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہاب ہم چھاپے نہیں مارتے، بلکہ ہم آبادی کا انخلا کراتے ہیں، پوری قوت سے حملہ کرتے ہیں، زمین پر قبضہ کرتے ہیں اور وہیں رہتے ہیں… اور زمین کے نیچے اور اوپر کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرتے ہیں”۔ کاٹز نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی حکومت اپنے زیرِ کنٹرول علاقوں کو چھوڑنے یا غزہ، شام اور لبنان میں قائم کردہ سکیورٹی زونز سے انخلا کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت ان علاقوں میں موجود رہنے پر قائم ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ بھیاسے سمجھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں