میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نورس چورنگی ، ایم کیو ایم لندن کا مفرور مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

نورس چورنگی ، ایم کیو ایم لندن کا مفرور مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کا مفرور مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا۔خصوصی ٹیم نے سائٹ اے تھانے کے علاقے نورس چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ہوئے سی ٹی ڈی پولیس نے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے مفرورمبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا۔مفرور مبینہ ٹارگٹ کلر فراز عرف چیتا ولد فخر الدین کو نورس چورنگی پر فیئر پرائس شاپ کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم کا تعلق علی گڑھ سیکٹر کی ٹارگٹ کلرٹیم سے ہے۔ جس کا ساتھی فرازعرف فجو ولد وحید قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں گرفتارہے۔دورانِ تفتیش گرفتارملزم نے پاپوش نگرتھانے میں درج مقدمے الزام نمبر 2014/73میں پولیس کانسٹیبل شاہد،اورنگی ٹاون تھانے میں درج مقدمات 2014/111 اور 2014/137 میں مقتول جاوید گنجا اورمقتول اسد خان کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزم سے دیگر مقدمات سے متعلق بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں