میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد ، رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبے کی تحقیقات کا حکم

لطیف آباد ، رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبے کی تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :آصف سعود)لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلی نے ڈائریکٹر لینڈ کو تحقیقات کا حکم دے دیا، نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے لطیف آباد میں گرائونڈ پلس 8منزلہ نیشنل لیونگ آئیکون نامی منصوبے زیر تعمیر ہے، ادارہ ترقیات رہائشی پلاٹ کو کمرشل کرنے سے انکار کر چکی، شہریوں کا سرمایہ دا پر، تفصیلات کے مطابق لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبے پر بلدیہ اعلی کے ایڈمنسٹریٹر نے ڈائریکٹر لینڈ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، لطیف آباد نمبر 7 میں ایئرپورٹ روڈ پر الرحیم ریسٹورنٹ کے ساتھ بلاک ڈی کی 1430 گز کی رہائشی پلاٹ 163 پر نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے گرانڈ پلس 8 منزلہ نیشنل لیونگ آئیکون کے نام سے رہائشی و تجارتی منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق مذکورہ رہائشی پلاٹ کو غیرقانونی طور پر کمرشل دکھایا گیا جبکہ بلدیہ اعلی کے ذریعے ذرائع کے مطابق کمرشل کرنا ادارہ ترقیات کے شعبہ ماسر پلان کا کام ہے وہ صرف کنورزیشن فیس وصول کرتے ہیں تاہم وہ تمام عمل بھی مشکوک ہے، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلی نے مامرے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر لینڈ سے رپورٹ طلب کر لی، اس قبل رینجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد نے بھی متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو تحقیقات کا حکم دیا تھا جبکہ ادارہ ترقیات حیدرآباد کا شعبہ ماسٹر پلان مذکورہ پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے سے انکار کرچکا ہے، شعبہ ماسٹر کے افسر کے مطابق مذکورہ پلاٹ کی کمرشل انہوں نے نہیں کی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مذکورہ رہائشی و تجارتی منصوبے کی این او سی خلاف قانون جاری کی اور این او سی خود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے بھی خلاف ہے، واضع رہے کہ مذکورہ منصوبہ متنازع ہونے کے بعد بکنگ کرانے والے لوگوں کا سرمایہ دا ئوپر لگ گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں