میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ خزانہ حیدرآباد ، پنشن کی رقم میںمبینہ رشوت خوری کا بازار گرم

محکمہ خزانہ حیدرآباد ، پنشن کی رقم میںمبینہ رشوت خوری کا بازار گرم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) محکمہ خزانہ حیدرآباد میں رشوت خوری، دادو کے رہائشی پولیس اہلکار کی آفس کے سامنے پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش، والد کی پینشن کی رقم 7 لاکھ سے دو لاکھ دیے گئے، بقیہ نہیں دیے جا رہے، پینشن بھی بند ہے، کرایہ کے پیسے بھی ادھار لیکر آتے ہیں، معشوق علی کی دہائی، تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ حیدرآباد کے آفس میں مبینہ رشوت خوری اور افسران کی زیادتی کے خلاف دادو کے پولیس اہلکار نے پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی جسے بچا لیا گیا، دادو کے رہائشی پولیس معشوق علی نے ساتھ آئے ہوئے اہلخانہ سے پیٹرول کی بوتل چھین کر خود پر چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی، تاہم موجود لوگوں نے بچا لیا، پولیس اہلکار معشوق علی کا کہنا تھا کہ ان کے والد سندھ پولیس میں تھے جو انتقال کر گئے، پینشن بہن کو جاری ہوتی تھی، جو بند کردی گئی ہے، اس کا کہنا تھا کہ والد کی پینشن کی مد میں سات لاکھ روپے کی رقم جمع تھی، جس سے دو لاکھ دیے گئے بقایا نہیں دیے جا رہے، بقایا پیسوں کیلئے رشوت مانگی جا رہی ہے وہ دادو سے ٹریژری آفس حیدرآباد کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکے ہیں، وہ کرایہ کے پیسے بھی ادھار لیکر آتے ہیں، پینشن کی رقم جاری کی جائے ورنہ وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں