میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری

ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری

جرات ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

جوہری دھماکے کے بعد کم از کم 24 گھنٹے تک پناہ گاہوں یا محفوظ عمارتوں کے اندر رہنے کی تیاری رکھیں،حکام کی شہریوں کو ہدایت

 

ایرانی سرکاری میڈیا نے شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں اپنی جانیں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کر دیں۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی ہدایات میں جوہری دھماکے کے اثرات اور تابکار آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی نشاندہی کریں اور جوہری دھماکے کے بعد کم از کم 24 گھنٹے تک پناہ گاہوں یا محفوظ عمارتوں کے اندر رہنے کی تیاری رکھیں۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ہدایات کے مطابق شہری جوہری دھماکے کی شدید روشنی کو براہِ راست دیکھنے سے گریز کریں، فوری طور پر کسی مضبوط رکاوٹ کی آڑ لیں، زمین پر لیٹ جائیں اور ابتدائی دھماکے کی لہر گزرنے تک اپنے سر اور چہرے کو محفوظ رکھیں۔

صورتِ حال محفوظ ہونے پر قریبی مضبوط کنکریٹ کی عمارت میں پناہ لیں اور کھڑکیوں، بیرونی دیواروں اور کھلی جگہوں سے دور رہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے اور دھماکے کے مقام کے قریب جا کر واقعے کو دیکھنے یا ریکارڈ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

تابکار آلودگی سے بچنے کے لیے ممکنہ طور پر آلودہ کپڑے احتیاط سے اتارنے اور جسم کے کھلے حصوں کو نیم گرم پانی اور صابن سے دھونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق بالوں کو دھونے کے لیے عام شیمپو استعمال کیا جائے، کنڈیشنر سے گریز کیا جائے ، جبکہ پینے کے لیے بوتل بند پانی اور خوراک کے لیے پیک شدہ اشیاء استعمال کی جائیں۔

یہ ہدایات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایک سینئر امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے طیارے پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے محدود دفاعی کارروائیاں کی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں