بن احسان بلڈرزاینڈ ڈیولپرزکے رہائشی منصوبے غیرقانونی قرار
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے غیرقانونی رہائشی منصوبے، ضلع انتظامیہ نے بھی منصوبوں کو غیرقانونی قرار دے دیا، ایس ڈی اے پہلے ہی غیرقانونی قرار دی چکی، مختیارکار تھانہ بولا خان کے فہد احسان کو قبضہ ختم کرنے کے متعدد لیٹرز، ضلع انتظامیہ کارروائی نہ کر سکی، بن احسان گرین سٹی اور بن احسان گرین سٹی فیز کے نام پر لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے رہائشی منصوبوں کو ضلع انتظامیہ نے بھی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے زمین پر قبضے ختم کرنے کا لیٹر جاری کردیا ہے، اس سے قبل سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی بھی بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی اور بن احسان گرین سٹی فیز ون کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے، مختیارکار تھانہ بولا خان نے بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک فھد احسان کو قبضے خالی کرنے کی متعدد لیٹرز لکھے ہیں، فھد احسان کو جاری کئے گئے لیٹر کے مطابق دیھ ہتھل بتھ میں 53 ایکڑ پر غیرقانونی تجاوزات قائم کر رکھے ہیں جن کو فوری طور ختم کیا جائے بصورت دیگر مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی جائیگی، مختیارکار تھانہ بولا خان کے متعدد لیٹرز کے باوجود فھد احسان ناجائز تجاوزات ہٹانے سے گریزاں ہے اور ضلع انتظامیہ ابھی تک کوئی موثر کارروائی نہ کر سکی ہے، دوسری جانب بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا جعلی و غیرقانونی رہائشی اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے.


