میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات، اسلحہ کیس، پنکی سمیت 5 مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری

منشیات، اسلحہ کیس، پنکی سمیت 5 مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری

جرات ڈیسک
منگل, ۲۵ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

عدالت نے انمول عرف پنکی اور عاقب کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے

مفرور ملزمان صابرہ، حمیرا، عینا، حمزہ اور اعزازکو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحے کے دو مقدمات میں پانچ مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ سماعت کے دوران جیل حکام نے شریک ملزمان سہیل، ذیشان اور سمیر کو عدالت میں پیش کیا، تاہم ملزمہ انمول عرف پنکی اور عاقب کو پیش نہیں کیا گیا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی اور عاقب کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔

جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ داخلہ نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان صابرہ، حمیرا، عینا، حمزہ اور اعزاز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں