میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سائٹ ایریا ہلاکتیں، فیکٹری مالک کے اہم انکشافات

کراچی سائٹ ایریا ہلاکتیں، فیکٹری مالک کے اہم انکشافات

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی سائٹ ایریا کی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کا واقعہ پیش آنے کے بعد گرفتار فیکٹری مالک نے پولیس تفتیش میں اہم انکشافات کئے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایاکہ زکواۃ کی رقم کے لئے مستحقین کئی روز سے متاثرہ فیکٹری کے چکر لگارہے تھے، خواتین صبح سے شام تک رقم ملنے کی امید میں فیکٹری کے باہر بیٹھی رہتی تھیں۔تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو خالی ہاتھ واپس بھیجا جارہا تھا، فیکٹری عملہ و سپروائزر مستحقین کو اگلے روز آنے کا کہتے تھے۔تفتیشی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ فیکٹری مالک نے زکوۃ کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے تقسیم کرنا تھے، فیکٹری مالک ماضی میں بھی اس ہی طرز پر زکوۃ کی رقم تقسیم کرتے تھے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق فیکٹری مالک عبدالخالق نے یکم اپریل کو عمرے کی ادائیگی کے لئے روانہ ہونا تھا۔واضح رہے کہ کراچی سائٹ ایریا میں قائم نجی فیکٹری میں زکوۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں