سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جنوبی ،آصف رضوی ٹیم کی70بینک سیل پروجیکٹوں سے ماہانہ ڈھائی کروڑبھتہ وصولی
شیئر کریں
(وقائع نگار خصوصی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع جنوبی ڈائر یکٹر آصف رضوی اور ان کی پیدا گیر افسران کی ٹیم ضلع جنوبی میں70سے زائد بینک سیل پراجیکٹوں سے ہے ماہانہ ڈھائی کروڑ روپے بھتہ وصول کر رہی ہے ضلع جنوبی کے ایک پبلک سیل پرا جیکٹ سے ماہانہ 3لاکھ روپے کا بھتہ طے ہے جو بلڈر کو ہر ماہ برا جیکٹ کی تکمیل تک ادا کرنا ضروری ہے ۔ بلڈروں کی نمائندہ تنظیم آباد کے ممبر بلڈر بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو پبلک سیل پراجیکٹ کی مد میں ماہا نہ بھتہ ادا کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے ا نکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی پٹہ سٹم مافیا کی جانب سے لگائے گئے افسران پبلک سیل پرا جیکٹوں سے ماہانہ بنیادوں پر بھتہ وصولی میں مصروف ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم نے ضلع جنوبی میں بیٹر ڈائریکٹر آصف رضوی کو ڈائر یکٹر تعینات کرایا ہے آصف شیخ کو ضلع جنوبی میں بلڈر مافیا سے بھتہ وصولی کے لئے کرپٹ ترین افسران کی جوٹیم دی گئی ہے اس میں ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو، احسن خشک، شاہد خشک اور دیگر شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی میں اس وقت 70 سے زائد پبلک سیل پرا جیکٹ چل رہے ہیں جن سے راشد ناریجو اپنے خاص کا رندوں احسن خشک اور شاہد خشک کے ذریعے ماہا نہ3لاکو روپے سے زائد بھتہ وصول کررہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم نے ڈائر یکٹر اصف رضوی کو ان پیدا گیرا فسران کا سرغنہ بنایا ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف رضوی اور ان کے ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو ماضی کی کرپٹ ترین جوڑی ہے آصف رضوی ہر دور میں غیر قانونی تعمیرات مافیا کا حصہ رہے ہیں جبکہ راشد ناریجو کو غیر قانونی تعمیرات کرانے کے الزام میں ڈیپارٹمنٹ نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ تک معطل رکھا تھا ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی انکوائریاں التوا کا شکار ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم کے آصف رضوی کی پیدا گر ٹیم ضلع جنوبی میں چلنے والے پبلک سیل پر اجیکٹوں سے یومیہ ڈھائی کروڑ سے زائد بھتہ وصول کر رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈروں کی نمائندہ تنظیم آباد کے ممبر بلڈر بھی پبلک سیل پراجیکٹ کی مد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کو بھتہ ادا کرنے پر مجبور ہیں اور آباد اپنے ممبر بلڈرز کو بھی اس مافیا سے بچانے میں ناکام ہوگیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائر یکٹر ضلع جنوبی آصف رضوی کی ایماء پر ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو اپنے خاص منظور نظر افسران احسن خشک اور شاہد خشک کے ذریعے بلڈروںسے ماہانہ بھتہ وصول کر رہا ہے جرات کو صدر زونI میں کام کرنے والے ایک بلڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر راشد ناریجو کو پبلک سیل پرا جیکٹ کے بلڈر ماہا نہ بھتہ ادا نہیں کرتے تو راشد ناریجو بلڈروں کو مختلف طریقوں سے تنگ کرتا ہے اس حوالے سے آباد میں ممبر بلڈروں نے متعدد بار شکایات کی ہیں لیکن آباد کی جانب سے کوئی سنوائی نہیں کی گئی ہے۔