میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ہائیکورٹ  نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ حماد اظہر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نگراں پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ 144 کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔ دوران سماعت عدالت نے تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو مل کر معاملے کا حل نکالنا چاہیے، اگر آپ نے جلسہ کرنا ہے تو پہلے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھیں، 15 دن پہلے پلان کریں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ صبح اٹھیں اور جلسے کا اعلان کر دیں۔ عدالت نے کہا کہ انتظامی معاملات کو بھی دیکھنا ہے، آپ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کے ساتھ بیٹھیں اور میکانزم بنائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں