میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
220 پاکستانیوں کی دبئی میں 656 جائیدادیں،سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

220 پاکستانیوں کی دبئی میں 656 جائیدادیں،سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

قرضوں میں ڈوبے پاکستان کے شہریوں کی بیرون ممالک میں مزید جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جس میں مزید 220 پاکستانیوں کی دبئی میں 656 جائیدادوں کا انکشاف کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق دبئی میں جائیدادیں بنانے والے پاکستانیوں کی تعداد اب ایک ہزار115 تک پہنچ گئی، اِن پاکستانیوں کی دبئی میں 2 ہزار29 جائیدادیں ہیں، 417 پاکستانیوں نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت دبئی میں جائیدادیں ظاہرکیں جب کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سندھ بازی لے گیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے 267 افراد نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت دبئی میں جائیدادیں ظاہرکیں، پنجاب کے 117، کے پی کے 4، اسلام آباد کے 2 افراد نے دبئی میں جائیدادیں ظاہرکیں، جبکہ بلوچستان کے کسی شہری نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انکوائری افسر کے سامنے 351 پاکستانیوں نے جائیدادیں ظاہرکیں اور دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے 63 پاکستانیوں کی شناخت نہ ہوسکی اورغیرشناخت پاکستانیوں میں 9 کا تعلق پنجاب، 43 کا سندھ اور 11 کا اسلام آباد سے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں