وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی ٹوئٹ میں اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ڈی کلاسیفائی کرنے کی اجازت دے دی، یہ ریکارڈ انشا اللہ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں 22 فروری کی سماعت میں حکومت کی جانب سے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات کا سیل شدہ ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے بتایا تھا کہ یہ ریکارڈ کلاسیفائیڈ ہے، عدالت چاہے تو کھول سکتی ہے، توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کے بارے میں آئندہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جانا ہے۔