سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید سے ذیشان ذکی کا فراڈ
شیئر کریں
صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے بانی سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید سے ذیشان ذکی کا فراڈ، دبئی کے منصوبوں کی دستاویزات پر قبضہ کرلیا، دھوکے سے صائمہ گروپ کی ملکیت اپنے نام پر منتقل کروادی، صائمہ جاوید نے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی کی معروف کاروباری شخصیت اور صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے بانی سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنے بھائی ذیشان ذکی کی جانب سے املاک پر قبضے سے متعلق درخواست دائر کی ہے، صائمہ جاوید نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سلیم ذکی نے 1980 میں ان کی بیٹی (صائمہ ) کی پیدائش کے دو ماہ کے بعد کاروبار شروع کیا، سلیم ذکی نے اپنی محنت اور سچائی کے ذریعے کراچی سمیت ملک بھر میں صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے نام پر رہائشی اور کمرشل پروجیکٹ شروع کیے، کئی پلاٹس ، زمینیں اور دیگر املاک صائمہ گروپ میں شامل کیں ، اس کے علاوہ سلیم ذکی نے دبئی میں بھی منصوبے شروع کیے ، سلیم ذکی نے اپنی بیٹی صائمہ جاوید سے بے پناہ محبت اور پیار کے باعث کئی منصوبوں کا افتتاح خود صائمہ جاوید سے کروایا، شادی کے بعد صائمہ جاوید نے گھریلو عورت کا کردار ادا کیا لیکن والد سلیم ذکی محبت کے باعث ان کو دفتر آنے کی دعوت دیتے، دبئی میں صائمہ بلڈرز کے نام سے شروع کئے گئے منصوبوں کا تمام ریکارڈ ذیشان ذکی نے اپنے قبضے میںکرلیا ہے۔ سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے موجودہ مالک ذیشان ذکی نے فراڈ اور دھوکے سے صائمہ گروپ آف کمپنیز کی تمام املاک اپنے نام پر منتقل کروادی ہیں،ذیشان ذکی نے بغیر کسی حق کے فراڈ کے ذریعے صائمہ گروپ کی دستاویزات کی رجسٹریشن 23 اپریل 2020 کو منتقل کروائیں،صائمہ جاوید کے والد سلیم ذکی کی تمام رقوم کی تقسیم بھی ذیشان ذکی نے غیر منصفانہ اور فراڈ سے کی، جبکہ صائمہ گروپ کے بانی سلیم ذکی کی وفات 6 نومبر 2018 کو ہوئی۔


