میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیل بھرو تحریک ختم، عمران خان کا باضابطہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

جیل بھرو تحریک ختم، عمران خان کا باضابطہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کے روز سے الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو یہ بتائوں گا ہم جس دلدل میں پھنس گئے ہیں اس سے باہر کیسے نکلنا ہے ،قوم کی طرف سے مسلط ٹولے کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیںگے اب انتخابات ہوں گے اور انشا اللہ اس ملک میں حقیقی جمہوریت آئے گی ،قانون کی بالا دستی قائم ہو گی اور قوم مل کر مشکل وقت سے لڑے گی اور خوشحالی آئے گی ، یہ اب زیادہ خوفزدہ ہیںکہ اگر میں اقتدار میں آگیا تو ان کی شامت آ جائے گی ، مجھے پھر قتل کرنے کی کوشش ہونی ہے ، اب دو اور لوگ بھی ہیں، میں نے جو ٹیپ ریکارڈ کرائی ہے وہ نام اس کے اندر بتا دئیے ہیں، یہ پہلے تین کے علاوہ مزید دو نام ہیں،یہ عوام کے مینڈیٹ سے نہیں آکشن کے ذریعے آئے انہوںنے اس کے لئے بیرونی سازش کو ساتھ ملایا ، پہلے ہم سمجھتے تھے کہ باہر سے سازش ہوئی لیکن انہوںنے میر صادق اور میر جعفر نے غداری کی اورباہر کی قوتوں کو اپنے ساتھ ملا کر حکومت گرانی کی سازش کی،وزیر قانون نے شرمناک بیان دیا ہے ان کی جانب سے پھر سے عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا ہے لیکن ابھی بھی یہ فضا ء بنی ہوئی ہے کہ شاید نوے روز میںا نتخابات نہ ہوں،اعلیٰ عدلیہ کو خط لکھوں گا میری جان کو خطرہ ہے مجھے کیوں بار بار بلایا جاتا ہے ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم کی طرف سے اپنی عدلیہ کو مبارکباد دیتا ہوں ،ہم آئین و قانون کی بالا دستی کی جدوجہد کے لئے جس راستے پر چل رہے ہیں یہ راستہ انشا اللہ پاکستان کو ایک عظیم قوم بنائے گا اور ہم اس راستے پر نکل چکے ہیں،سپریم کورٹ نے ایسا فیصلہ کیا جس سے پاکستان میںآئین و قانون کی حکمرانی قائم ہوئی، میری زندگی میں بہت کم دفعہ ایسا ہوا ہے ، کاش یہ پہلے ہو جاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا بلکہ خوشحال ترین ملک ہوتا ، ہمیں قرضے مانگتے پڑتے ہیں ،اس کے لئے ہمارے لوگ ذلیل ہوتے ہیں ، اس طرح قوم کی عزت نہیں ہے ، دنیا عزت نہیں کرتی ، خوشحالی قانون کی حکمرانی سے جڑی ہوئی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ یہاں بہت بڑا مافیا بیٹھا ہوا ہے ، قبضہ گروپ ہیں جو گزشتہ اپریل سے قبضہ کر کے بیٹھ گئے ہیں، انہوںنے پاکستان کی بنیادی انسانی حقوق کو ختم کیا ہے ،قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، انہوں نے وہ وہ کام کئے جو جمہوریت میں نہیں ہوسکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں