میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
آئی سی سی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ٗ پاکستان بدستور چھٹے نمبر پر موجود

آئی سی سی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ٗ پاکستان بدستور چھٹے نمبر پر موجود

منتظم
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

آئی سی سی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان بدستور چھٹے نمبر پرموجود ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے ٹیموں کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹاپ تھری میں جنوبی افریقا پہلے نمبر پر ہے ٗ بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ فہرست میں پاکستان کی بدستور چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی کی ون ڈے کے بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سرفہرست ہیں ٗجنوبی افریقا کے اے بی ڈویلیئرز دوسرے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے ٗبلے بازوں کی ٹاپ 20 کی فہرست میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمین موجود نہیں ہے ٗون ڈے رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں پاکستان کے نوجوان بولر حسن علی سرفہرست ہیں جبکہ ٹاپ 20 کی فہرست میں حسن علی کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔ون ڈے کے آل راؤنڈر میں پروفیسر حفیظ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں قومی ٹیم کے عماد وسیم کا 14 واں نمبر ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سیریز میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں