میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیمی فائنل میں پندرہ جولائی کو انگلینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیمیں مدمقابل ہونگیں

سیمی فائنل میں پندرہ جولائی کو انگلینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیمیں مدمقابل ہونگیں

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

فٹبال ورلڈ کپ، کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو 1ـ3 سے شکست دے دی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دے دی، پندرہ جولائی کو انگلینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیمیں مدمقابل ہونگیں۔

فٹبال ورلڈکپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول 10ویں منٹ میں میک الیسٹر نے اسکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔

مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔

اضافی وقت میں ارجنٹینا کی جانب سے گول دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے تیسرا گول اسکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنا دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں