میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
محمد حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ روانہ

محمد حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ روانہ

منتظم
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے کہاکہ میں دس ماہ سے اسی تبدیل شدہ ایکشن کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں جس کا آغاز آسٹریلیا کے دورے سے ہوا اور پھر میں چیمپئنز ٹرافی کھیلا۔ موجودہ سیریز کے صرف اس ایک میچ کے سوا جس میں میرے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہوا کہیں بھی میرے بولنگ ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوا لہٰذا میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ میرے بولنگ ایکشن میں کوئی خرابی نہیں ہے۔محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر کہا کہ تاحال میں ٹیسٹ کیلئے سلیکٹ تو نہیں ہوا لیکن میں مطمئن ہوں کہ میں نے اوپنر کی حیثیت سے 50 میچز کھیلے اور قریب 40 کی اوسط رہی جو ایک اچھی ایوریج ہے، اگر مستقبل میں مجھے کسی بھی فارمیٹ میں موقع ملا تو میں تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ورلڈ الیون نے پاکستان آکر انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازے کھولنے میں اہم کردار ادا کیا تھا ٗسری لنکن ٹیم کے بعد یقینا دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں