میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی سی سی کی سالانہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان آٹھویں نمبر پر

آئی سی سی کی سالانہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان آٹھویں نمبر پر

منتظم
منگل, ۲ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

دبئی(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جنوبی افریقا پہلے اور پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی کی سالانہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق جنوبی افریقا 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ آئی سی سی کی سالانہ ون ڈے ٹیم میں پاکستان آٹھویں پوزیشن پر ہے جب کہ ویسٹ انڈیز پاکستان سے 4 پوائنٹس پیچھے نویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں آئی سی سی رینکنگ میں شامل ابتدائی 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ اس لحاظ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئی سی سی چیمئنزٹرافی میں شرکت نہیں کر سکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں