میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ میں طاقتور سسٹم سیپرا قوانین کی خلاف ورزی

سندھ بلڈنگ میں طاقتور سسٹم سیپرا قوانین کی خلاف ورزی

جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

پری کوالیفائڈ کنٹریکٹرز کے بجائے منظور نظر ٹھیکیداروں سے انہدامی کارروائیاں
ڈائریکٹر ڈیمولیشن کی گل پلازہ کو منہدم کرنے کے لیے منظور نظر کو کام دلوانے کی کوششیں

…………………………….

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں طاقتور سسٹم سیپرا قوانین کی بدترین خلاف ورزی۔ غیر قانونی تعمیرات منہدم کرنے کے لیے پری کوالیفائڈ کنٹریکٹرز کے بجائے منظور نظر ٹھیکیداروں سے انہدامی کارروائیاں کروائی جارہی ہیں ۔

غیر قانونی تعمیرات مسماری کے نام پر کروڑوں کا کھیل،ڈائریکٹر ڈیمولیشن نے گل پلازہ کو منہدم کرنے کے لیے بھی رجسٹرڈ کنٹریکٹرز کی جگہ منظور نظر کو کام دلوانے کی کوششیں شروع کردیں۔ ایس بی سی اے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وسیم سجاد صورتحال علم میں آنے کے بعد حیران و پریشان، برہمی کے بعد رجسٹرڈ کنٹریکٹرز سے ملاقاتیں شروع کردیں۔ پری کوالیفائیڈ کنٹریکٹرز فرم بھاری سیکیورٹی جمع کرانے کے باوجود کام سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق ادارے نے سیپرا کے ذریعے ٹینڈرز طلبی کے بعد چار کنٹریکٹرز فرموں میسرز برنی سپر کنٹریکٹرز، میسرز الیکٹروسول، میسرز سمارا اینڈ کمپنی اور بیچ کنسٹرکشن کمپنی کو پری کوالیفائیڈ قرار دے کر رجسٹرڈ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں سے پہلے سال بھرپور کام کرایا گیا، جس پر صوبائی حکومت اور کمشنر کراچی نے برنی سپر کنسٹرکشن کو تعریفی لیٹر بھی جاری کیے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کچھ عرصہ بعد ادارے کے ڈیمولیشن سیل کے افسران نے مبینہ طور پر بلڈرز سے معاملات طے کرنے کے بعد کاسمیٹک ڈیمولیشن کرانے کی فرمائش شروع کردیں اور کمپنیوں کے انکار پر انہیں ڈیمولیشن ورک آرڈر دینا بند کردیے اور سیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منظور نظر غیرمنظور ادارے سے غیر رجسٹرڈ کنٹریکرز سے انہدامی کام لینا شروع کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں