میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی ٹیم کینیا روانہ

ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی ٹیم کینیا روانہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں تحقیقات کے لیے 2 رکنی ٹیم کینیا روانہ ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی 2 رکنی ٹیم کینیا کے لیے روانہ ہوگئی، جہاں وہ مختلف زاویوں سے قتل کیس کی تحقیقات کرکے واقعہ کے محرکات اور دیگر حقائق کا تعین کرے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کے دونوں ارکان ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد جمعہ کی صبح روانہ ہوئے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق ٹیم کے سربراہ اطہر وحید قطر ائیرلائن کی پرواز نمبر 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحا روانہ ہوئے جبکہ عمر شاہد حامد کراچی سے دوحا کے لیے روانہ ہوگئے۔ تحقیقاتی ٹیم کے دونوں ارکان دوحا ائیرپورٹ پر اکٹھے ہوں گے، جہاں سے قطر ائیرویز ہی کی پرواز نمبر 1341کے ذریعے نیروبی روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانہ تحقیقاتی ٹیم کو قیام کے دوران سہولیات و معاونت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں