فلسطین کے عالمی دن کے موقعے پر آصف زرداری,وزیر اعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر نے کیا پیغام جاری کیا؟
شیئر کریں
فلسطین :آصف زرداری,جنرل آصف منیر , اور وزیر اعظم شہباز شریف نےفلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اور خود ارایت کے حصول کے لئے حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے-
زرائع کے مطابق آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری فیصلہ کن اقدامات کرے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان فلسطینیوں کےناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کے لیے پرعزم ہے-
عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنےکے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے-
پاکستان تمام جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتاہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل تاریخ کے گھناؤنے ترین مظالم ڈھاتے ہوئے اب تک ہزاروں معصوم فلسطینی مردوں، خواتین اور بچوں کا قتل عام کر چکا ہے-
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہریوں، ہسپتالوں، اسکولوں اور انفراسٹرکچر پر حملوں کو روکا جائے۔