میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا نے کسٹمزہائوس کراچی کو گھیرے میں لے لیا

کورونا نے کسٹمزہائوس کراچی کو گھیرے میں لے لیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کسٹمزہائوس کراچی میں دوایڈیشنل کلکٹراورایک ڈپتی کلکٹرسمیت 68افسران کروناوائرس کاشکارہوگئے ہیںجبکہ ڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈ محمدزاہدکھوکھرکروناوائرس کی وباسے گزشتہ روزخالق حقیقی سے جاملے تھے اس کے علاوہ ایک اورڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کے افسرمیں کروناوائرس کی تشخیص پر ڈائریکٹوریٹ میں کاروباری سرگرمیاں بندکردی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق کسٹمزہائوس کراچی میں کروناوائرس سے بچائو کے لئے ایس اوپیزپر عملدرآمدنہیں کیاجارہاجس کے باعث کسٹمزہائو س میں کام کرنے والے کسٹمزاسٹاف میں کروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹمزنے ایک نجی دواسازکمپنی کے اشتراک سے گذشتہ ہفتہ 618 کسٹمزافسران واسٹاف کا اینٹی باڈی ٹیسٹ کروایاگیا۔جس میں سے دوایڈیشنل کلکٹراورایک ڈپٹی کلکٹرسمیت 68افسران واسٹاف کا کروناٹیسٹ مثبت آیاجبکہ 99افسران واسٹاف میںکروناوائرس ایکٹیوپایاگیالیکن ان کے جسم میں اینٹی باڈیزبن رہی ہیںاس کے باعث ان پر کروناوائرس کا اثرنہیں ہورہاجبکہ 450افسران واسٹاف میں کرونا وائرس کاٹیسٹ منفی آیاہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزنے دوایڈیشنل کلکٹراورایک ڈپٹی کلکٹرسمیت 68افسران واسٹاف کروناوائرس کی وبامیںمبتلاہونے پر قرنطینہ کردیاگیاہے اوران افسران واسٹاف کو پی سی آرکی ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر آفس آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ 99لوگوںکوکروناوائرس ایکٹیوہونے پر ان کو خودسے قرنطینہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں