میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان سے پہلے مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں

رمضان سے پہلے مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

ماہ رمضان سے پہلے مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں ، ڈیڑھ سو روپے ملنے والی پیاز 280روپے کی ہوگئی جبکہ ٹماٹر اور ہری مرچ کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے ہی ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، منافع خوربے لگام ہوگئے ، جس کے باعث عوام پریشان ہیں کہ روزہ افطار کیسے کریں گے۔پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں اور گوشت کی قیمتیں بھی قابو سے باہر ہوگئیں۔کراچی میں پیازکی قیمت دوسو پچاس روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ ادرک پانچ سواورلہسن چھ سو پچاس میں فروخت ہورہا ہے، ہری مرچ تین سو پچاس روپے کلو مل رہی ہے اور بھنڈیوں نے ٹرپل سنچری عبورکرلی ہے۔مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے، شہریوں نے کہاکہ نگران حکومت نے بجلی اور گیس کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کر کے ان کی زندگی اجیرن کیے رکھی اب منتخب حکومت کے دور کے میں ہی مہنگائی کے نئے طوفان نے دہری اذیت کا شکار کر دیا ہے۔عوام نے شکوہ کیا کہ ناجائز منافع خور بے لگام ہو گئے ہیں، اور من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات نظر نہیں آتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں