میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی بحری جہاز پرامریکی حملے سے 87اموات

ایرانی بحری جہاز پرامریکی حملے سے 87اموات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے
یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگون نے بتایا کہ امریکی آبدوز نے سری لنکا کے ساحل کے قریب ایک ایرانی جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر غرق کر دیا ہے ۔وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بدھ کو اعلان کیا کہ ’امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے ‘۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ہو‘۔ہیگسیتھ نے کہا کہ ’بالکل اسی جنگ کی طرح، ہم جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں‘۔تاہم ایران کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم 87 افراد مارے گئے جب کہ درجنوں لاپتہ ہیں۔سری لنکن پولیس اور دفاعی حکام نے بتایا ہے کہ ’87 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں لیکن 61 دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں‘۔سری لنکن نیوی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’بحری جہاز کی جانب سے الاصبح کال موصول ہوئی تھی تاہم ریسکیو کشتیوں کے پہنچنے تک جہاز ایک گھنٹے کے اندر اندر پوری طرح ڈوب چکا تھا‘۔واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ہفتے کو ایران پر حملے اور آیت اللہ علی آمنہ ای کی موت کے بعد سے مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں جہاں ایک طرف ایران نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دوسری جانب سے نے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بھی بند کر دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں