میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی کرنسی سے تاجروں کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ پکڑا گیا

جعلی کرنسی سے تاجروں کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ پکڑا گیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

3 خواتین بھی شامل،ملزمان کے قبضے سے 66 ہزار مالیت کے جعلی نوٹ برآمد

ملزمان مختلف دکانوں سے خریداری کرکے جعلی نوٹوں سے ادائیگی کرتے تھے

…………………

حیدرآباد میں جعلی نوٹوں سے خریداری کر کے تاجروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ، سٹی پولیس نے 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامران ملاح، ماہم ملاح، ریحانہ قریشی اور ریہ شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے 66 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان کیمطابق تاجر کی شکایت پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزمان مختلف دکانوں سے خریداری کرکے جعلی نوٹوں سے ادائیگی کرتے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں