میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خضدار، دہشت گردوں نے 4 اہلکار، دو ڈرائیور اغوا کرلیے

خضدار، دہشت گردوں نے 4 اہلکار، دو ڈرائیور اغوا کرلیے

جرات ڈیسک
منگل, ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

سیکیورٹی خدشات کے باعث نجی کمپنی نے منصوبے پر کام عارضی طور پر معطل کر دیا

نجی کوریئرکمپنی سے ڈھائی کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا، دہشت گردفرار ہوگئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم دہشت گردوں نے ایک اور کارروائی کے دوران نجی کمپنی کے 4 اہلکاروں کو ان کی گاڑی سمیت اغواء کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کے روز پیش آیا جہاں ایمرجنسی فلڈ اسسٹنس پروجیکٹ پر کام کرنے والی نجی کنٹریکٹر کمپنی کے پروجیکٹ مینیجر آفتاب احمد منگی، سعید اللہ، اسسٹنٹ لیب ٹیکنیشن عبداللہ سولنگی اور ڈرائیور محی الدین کو مسلح افراد گاڑی سمیت اغوا کر کے نامعلوم سمت فرار ہو گئے۔ پروجیکٹ کے ملازمین کے اغوا کے بعد پیدا ہونے والے شدید سیکیورٹی خدشات کے باعث نجی کمپنی نے منصوبے پر کام عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔اس سے پہلے مستونگ سے پیر کو نجی کورئر کمپنی کے ڈرائیور سمیت دو افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا ۔ ڈرائیور جان محمد اور سجاد علی کومستونگ سے گاڑی سمیت نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ۔نجی کوریئرکمپنی سے ڈھائی کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں