میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگران حکومت کے اقدامات بے سود،ملک بھر میں پیاز کی ٹرپل سنچری مکمل

نگران حکومت کے اقدامات بے سود،ملک بھر میں پیاز کی ٹرپل سنچری مکمل

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک بھر میں پیاز کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور فی کلو پیاز 300سے تجاوز کر گیا ہے۔ہفتے کو فی کلو پیاز کی قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا پیاز خریدنے پر مجبور ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پیاز کی فی کلو قیمت320روپے، راولپنڈی 310، پشاور 280، سیالکوٹ میں پیاز 270 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔کراچی، لاہور، گوجرانوالہ میں پیاز کی فی کلو قیمت 240 روپے تک جب کہ فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، بہاولپور میں فی کلو پیاز 220 روپے تک ہے۔کوئٹہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی پیاز کی فی کلو قیمت 220 روپے، خضدار 250 روپے، حیدرآباد اور بنوں میں سب 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ پیاز کی فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں