میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ختم نبوت کے رہنما مولانا اکرم طوفانی سپرد خاک

ختم نبوت کے رہنما مولانا اکرم طوفانی سپرد خاک

جرات ڈیسک
پیر, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اکرم طوفانی کو سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں ملک بھر سے ختم نبوت کے پروانوں کی ہزاروں کی تعداد نے شرکت کی، مولانا محمد اکرم طوفانی کی 60 سال دینی تبلیغ اسلام اور فتنہ قادیانیت کیخلاف جدوجہد پر مرکزی انجمن تاجران نے تدفین تک کاروبار بند رکھا،ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، ٹریفک پولیس نے صفائی ، سیکورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے ،نماز جنازہ مخدوم خواجہ عزیز احمد نے پڑھائی ، مرکزی عیدگاہ جگہ کم پڑی گئی، مقررین نے اپنے خطابات میں آخری دم تک وہ فتنہ قادیانیت کیخلاف آواز بلند رکھنے کا عزم کیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اکرم طوفانی گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، مرحوم مولانا محمد اکرم طوفانی کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ ادا گئی، سرگودھا کی تاریخ میں آج تک اس سے بڑا جنازہ نہ دیکھا گیا ،مرکزی عیدگاہ کے تینوں اطراف سڑکوں اور کباڑخانہ چوک میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی، مرحوم مولانا محمد اکرم طوفانی کی نماز جنازہ میانوالی سے آئے ہوئے مخددم خواجہ عزیز احمد نے پڑھائی، بعدازاں مرحوم کو مرکزی عیدگاہ کے مسجد کے مرکزی گیٹ کے سامنے تدفین کی گئی،مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر شیخ ندیم خاور نے مرحوم مولانا محمد اکرم طوفانی کی دینی ، ختم نبوت کی خدمات کے اعتراف میں تدفین تک تمام بازار، شاپنگ پلازے ، مین مارکیٹیں بند رکھیں، ضلعی انتظامیہ، پولیس ٹریفک پولیس کے علاوہ دینی مدراس اور ختم نبوت کے عہدیدارن انتظامات کرنے میں نمایاں تھے، بلدیات سرگودھا کی جانب سے عیدگاہ کی جانب آنے والی تمام سڑکوں کی صفائی کی ، ملک بھر سے آئے ہوئے مقررنین نے قادیانیوں کے خلاف اور ختم نبوت پر اپنا تن من دھن قربان کرنے کا بھرپور عزم کیا۔ مولانا محمد اکرم طوفانی 1964 میں اٹک سے سرگودھا منتقل ہوئے اور یہاں پر تبلیغ اسلام کیلئے خود کو وقف کردیا، آپ نے سرگودھا میں امراض دل کا رحمت اللعالمین ہسپتال قائم کیا جہاں پر غریب اور مستحق لوگوں کیلئے دل کی بیماریوں کا علاج معمولی رقم میں کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں