میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں اسرائیلی حملہ، 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملہ، 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسرائیل نے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے حملوں میں شدت اختیار کی، ڈاکٹر خلیل الحیہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غزہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ چند دنوں کے دوران اپنے حملوں اور خونریز کارروائیوں میں جان بوجھ کر شدت پیدا کی، تاکہ ایسے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے جو فلسطینی عوام کے لیے امن، استحکام اور باوقار زندگی کی ضمانت بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا مقصد مذاکراتی عمل کو متاثر کرنا اور ایسے کسی بھی اتفاقِ رائے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے، جو غزہ میں حالات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں