میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میگا کرپشن میں نامزد وقار قادری پراجیکٹ ڈائریکٹر تھر کول تعینات

میگا کرپشن میں نامزد وقار قادری پراجیکٹ ڈائریکٹر تھر کول تعینات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)محکمہ آبپاشی سندھ، 4 ارب سے زائد میگا کرپشن میں نامزد وقار قادری پراجیکٹ ڈائریکٹر تھر کول واٹر ورکس تعینات، آر بی او ڈی پراجیکٹ میں 4 ارب سے زائد میگا کرپشن کی گئی، سیکریٹری آبپاشی کی تشکیل کردہ کمیٹی نے پی ڈی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر وقار قادری سمیت 9 انجینئرز خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی، کیس بھی داخل ہو چکا، ٹرائل عدالت نے تحقیقات کو من گھڑت قرار دیا تھا، وقار قادری، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ کے آر بی او ڈی پراجیکٹ میں 4 ارب سے زائد میگا کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے سابق سپرنٹنڈنٹ انجینئر آر بی او ڈی وقار قادری کو پراجیکٹ ڈائریکٹر تھر کول واٹر ورکس میرپورخاص تعینات کردیا گیا ہے، دستاویزات کے مطابق 2020 میں محکمہ آبپاشی کے سیکریٹری کے حکم پر چیف انجینئر اینڈ پی ڈی اسمال ڈیمز کی سربراہی میں آر بی او ڈی پراجیکٹ میں میگا کرپشن پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں سیلاب ظاہر کرکے آر بی او ڈی کو نقصان دکھایا گیا،آر بی او ڈی پراجیکٹ میں جولائی 2017 سے جون 2019 تک 9 ارب 22 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، 2017 اور 2018 میں سیہون، جامشورو اور ٹھٹھہ میں آر بی او ڈی کی مرمت اور بحالی کے کام کرائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سیہون سے سمندر تک 273 کلومیٹر کے سم نالے کی مرمت اور بحالی کے کاموں میں 4 ارب 48 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے اور فیلڈ ایمرجنسی اور فیلڈ پروٹیکشن کی مد میں خرچوں کا ریکارڈ بوگس ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2015 میں سیلاب کی صورتحال نہیں تھی اس لیے آر بی او ڈی کا نقصان اور مرمت دکھانا بدعنوانی ہے،4 ارب 48 کروڑ کے کام جسٹیفائی نہیں ہیں، رپورٹ کے مطابق سیپرا رول کے مطابق ٹینڈر نہیں کرائے گئے،اوریجنل ریکارڈ دستیاب نہیں ہے اور پراجیکٹ کی پی سی ون اور طریقہ کار کے تحت کام نہیں ہوئے۔ رپورٹ میں 4 ارب سے زائد میگا کرپشن کا ذمہ دار پراجیکٹ ڈائریکٹر منور بوزدار، سپرنٹنڈنٹ انجینئر وقار قادری اور 9 ایگزیکیٹو انجینئرز کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تحقیقات میں پراجیکٹ میں وقار قادری کی لی گئی ٹویوٹا فارونچر گاڑی بھی گم ہونے اور نجی نمبر پر ہونے کا انکشاف ہوا تھا ، جبکہ تحقیقاتی کمیٹی نے میگا کرپشن میں پی ڈی منور بوزدار، چیف انجینئر وقار قادری سمیت ڈویژن 1 اور 2 کے 6 اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز، 2 ایگزیکٹو انجینئرز اور 2 ڈویژنل اکائونٹنٹس کو ذمہ دار قرار دیا تھا، اس رپورٹ کے بعد وقار قادری کو عہدے سے ہٹایا دیا گیا، تاہم کچھ عرصے کے بعد وقار قادری کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر تھر کول میرپورخاص تعینات کیا گیا تھا اور تین دن قبل وہاں سے ہٹا کر پراجیکٹ ڈائریکٹر تھر کول واٹر ورکس میرپورخاص تعینات کردیا گیا ہے۔ روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر وقار قادری سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ انکوائری کو من گھڑت قرار دی چکی ہے، روزنامہ جرأت کی جانب محکمہ آبپاشی کے صوبائی وزیر جام خان شورو سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن موقف نہ مل سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں