سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مزید سستا ہوگیا
شیئر کریں
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 56 ڈالر فی اونس کم، پاکستان میں فی تولہ قیمت 5 ہزار 600 روپے گھٹ گئی، چاندی بھی سستی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت 56 ڈالر فی اونس کم ہوگئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 258 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔ فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 801 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے ہوگئی۔سونے کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی۔
فی تولہ چاندی 171 روپے کی کمی سے 6 ہزار 837 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 147 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 81 روپے کی سطح پر آگئی۔


